ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جازان کے مقابل سعودی فورسز کے حوثیوں پر پیشگی حملے

جازان کے مقابل سعودی فورسز کے حوثیوں پر پیشگی حملے

Fri, 15 Jul 2016 16:04:00  SO Admin   S.O. News Service

ر یاض،15؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی فوج نے جمعرات کے روز یمن کے ساتھ سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے یمن کی گورنری حرض کی سمت توپ خانے سے گولہ باری کی۔ کارروائی کا مقصد باغیوں کی جانب سے سرحد کے راستے بالخصوص سعودی صوبے جازان میں دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانا تھا۔ سعودی فورسز نے گزشتہ روز بھی جازان صوبے کے مقابل حرض گورنری میں باغیوں کے کئی ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔ادھر اتحادی افواج کے طیاروں نے بدھ کے روز میدی کے محاذ پر حوثیوں کی متعدد فوجی گاڑیوں اور مختلف نوعیت کے اسلحے کو تباہ کردیا۔یمن کی گورنری میدی کے مقابل سرحدی باڑھ سے صرف 400میٹر کی دوری پر فرنٹ لائن میں موجود العربیہ کے نمائندے نے بتایا کہ حوثی ملیشیاؤں نے ایک پیدل جماعت کے ذریعے دراندازی کی کوشش کی تھی تاہم سعودی فورسز نے ان کو سامنا بمباری کے ساتھ کیا۔سعودی رائل نیوی کے میرینز کے زیرانتظام ایک بریگیڈ کا بھی انکشاف کیا جو فرنٹ لائن میں تعینات ہونے کے لیے تیاری کررہا ہے۔ یہ بریگیڈ سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحدی پٹی کی حفاظت کرنے اور پوری پٹی پر پڑاؤ ڈالنے کی ذمہ داری انجام دے رہا ہے۔ نمائندے کے مطابق یہ بریگیڈ جدید ہلکے ہتھیاروں اور جدید ترین جنگی گاڑیوں کے ذریعے مقابلے کی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


Share: